لندن یونیورسٹی کی تحقیق: آئندہ 40-50 سال میں سردیوں کا عرصہ صرف ڈیڑھ سے دو ماہ رہ سکتا ہے

news-banner

تازہ ترین - 17 دسمبر 2025

لندن یونیورسٹی سے وابستہ ماہرینِ موسمیات کی تحقیق کے مطابق اگلے 40 سے 50 سال میں دنیا کے بیشتر ممالک میں سردیوں کا دورانیہ صرف ڈیڑھ سے دو ماہ رہ جائے گا۔


تحقیق کے مطابق زمین کی مجموعی درجہ حرارت میں اضافہ قطب شمالی اور جنوبی علاقوں میں چار گنا زیادہ تیز رفتاری سے ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے استوائی خط کے اوپر چلنے والی قطبی سرد ہوائیں اپنی طاقت کھو رہی ہیں، جو پاکستان اور دیگر کئی ممالک میں سردی کا سبب بنتی ہیں۔


اس کے نتیجے میں دنیا کے مختلف حصوں میں گرمیوں کا دورانیہ بڑھ جائے گا اور سردیوں کا عرصہ گھٹ جائے گا۔ مستقبل میں موسم گرما سات سے آٹھ ماہ تک جاری رہ سکتا ہے۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ موسموں میں یہ تبدیلیاں خوراک کے نظام پر سب سے زیادہ اثر ڈالیں گی، چاہے وہ مثبت ہو یا منفی۔