دنیا - 26 دسمبر 2025
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار: بھارت کے یکطرفہ پانی اقدامات سے جنوبی ایشیا کے امن کو خطرہ
دنیا - 19 دسمبر 2025
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کے سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ اقدامات سے جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں اور بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے غیر ملکی سفارتکاروں سے خطاب میں بتایا کہ بھارت نے اپریل 2025 میں سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کر دیا، جو عالمی قانون اور وینا کنونشن کے آرٹیکل 26 کی خلاف ورزی ہے۔
ڈار نے کہا کہ دریائے چناب کے بہاؤ میں اس سال دو مرتبہ غیر معمولی تبدیلیاں ریکارڈ کی گئیں: 30 اپریل تا 21 مئی اور 7 تا 15 دسمبر 2025۔
بھارت نے بغیر پیشگی اطلاع پانی چھوڑا اور معاہدے کے تحت ضروری معلومات پاکستان کو فراہم نہیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے انڈس واٹر کمشنر کے ذریعے باضابطہ سفارتی اور قانونی اقدامات کیے اور بھارت کے حالیہ اقدامات کو پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی واضح مثال قرار دیا۔
نائب وزیراعظم نے عالمی برادری کی توجہ دلائی کہ بھارت کی کارروائیوں سے پاکستان کی غذائی سلامتی، معیشت اور عوام کی زندگیوں پر خطرہ ہے۔
بھارت غیر قانونی ڈیموں کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے، جس سے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ اور اس کا غیر قانونی استعمال بڑھ رہا ہے۔
اسحاق ڈار نے زور دیا کہ سندھ طاس معاہدہ جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کے لیے اہم ہے اور عالمی برادری کو معاہدے کی مکمل بحالی کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔
دیکھیں

