پاکستان کی دفاعی صلاحیت پر اطمینان، ہر بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار‘مولانا فضل الرحمان

news-banner

پاکستان - 19 دسمبر 2025

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جھنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دفاع طاقتور ہے اور ہم ہر بھارتی جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 

 انہوں نے نریندر مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے حقوق کو خطرہ لاحق ہے اور باپردہ خواتین کے حجاب کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی بڑی اپوزیشن جماعت ہے، مگر پوری اپوزیشن مشترکہ صف میں نہیں آرہی۔

 

 انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو پہلے ایجنڈے پر اتفاق کرنے اور پھر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تجویز دی تاکہ متنازع امور کانفرنس پر اثر انداز نہ ہوں۔