دنیا - 26 دسمبر 2025
سڈنی حملے کا مرکزی ملزم ساجد اکرم چھ بار بھارت کا سفر کر چکا، خاندانی جائیداد تنازعات کا شکار رہا
دنیا - 19 دسمبر 2025
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں 14 دسمبر کو ہونے والے حملے کے مرکزی ملزم ساجد اکرم کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ گزشتہ تقریباً تین دہائیوں کے دوران چھ مرتبہ بھارت کا دورہ کر چکا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانہ پولیس کا کہنا ہے کہ ان دوروں کی بنیادی وجہ حیدرآباد میں خاندانی جائیداد سے متعلق تنازعات تھے۔
پولیس کے مطابق 50 سالہ ساجد اکرم، جو بھارتی پاسپورٹ رکھتا تھا، بونڈی بیچ پر فائرنگ کے واقعے میں اپنے بیٹے کے ہمراہ پولیس کارروائی کے دوران ہلاک ہوا۔
حملے میں کم از کم 15 افراد جان سے گئے جبکہ اس کا بیٹا نوید شدید زخمی ہو کر کومے میں چلا گیا تھا، تاہم دو روز بعد ہوش میں آ گیا۔
تلنگانہ پولیس کے مطابق ساجد اکرم کی پیدائش حیدرآباد میں ہوئی تھی اور وہ 1998 میں اعلیٰ تعلیم کے لیے آسٹریلیا منتقل ہوا، جہاں وہ مستقل طور پر مقیم رہا۔
اس نے 2000، 2004، 2009، 2012، 2016 اور 2022 میں بھارت کا دورہ کیا، جبکہ ایک مرتبہ 2006 میں والد کی وفات کے بعد آیا تھا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق خاندانی جائیداد کے تنازعات کے باعث ساجد اکرم کے اپنے خاندان سے تعلقات کئی برس قبل ہی ختم ہو چکے تھے۔
اگرچہ وہ طویل عرصے سے آسٹریلیا میں مقیم تھا، تاہم اس نے بھارتی پاسپورٹ برقرار رکھا اور مستقل رہائش کے لیے متعدد کوششیں کیں جو ناکام رہیں۔
دیکھیں

