دنیا - 26 دسمبر 2025
ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران فاروق لندن میں انتقال کر گئیں
پاکستان - 19 دسمبر 2025
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ عمران فاروق لندن میں انتقال کر گئیں۔ ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور لندن کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔
شمائلہ عمران فاروق گزشتہ کئی برسوں سے شدید بیماریوں کا شکار تھیں۔ رپورٹس کے مطابق انہیں چوتھے درجے کے کینسر سمیت متعدد پیچیدہ طبی مسائل لاحق تھے، جبکہ 2010 میں لندن میں شوہر کے بہیمانہ قتل کا صدمہ بھی ان کی صحت پر گہرے اثرات چھوڑ گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق شمائلہ عمران فاروق اور ان کے دو بیٹے شدید مالی اور سماجی مشکلات کا سامنا کرتے رہے، اور اس دوران ایم کیو ایم کے کسی بھی دھڑے یا رہنما کی جانب سے خاطر خواہ مدد فراہم نہیں کی گئی۔
شمائلہ نے ماضی میں سوشل میڈیا پر بھی شکوہ کیا تھا کہ وہ کینسر کے خلاف جنگ میں تنہا رہ گئی ہیں۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010 کو لندن میں قتل کیا گیا تھا، جس کیس میں پاکستان میں چند ملزمان کو سزا سنائی جا چکی ہے، تاہم برطانیہ میں تحقیقات مکمل طور پر منطقی انجام تک نہ پہنچ سکیں۔
دیکھیں

