وفاقی حکومت نے 93 فیصد چھوٹے کسانوں کے لیے زرخیز ای زرعی قرضہ اسکیم کا آغاز کر دیا

news-banner

کاروبار - 19 دسمبر 2025

وفاقی حکومت نے رسمی مالیاتی نظام سے باہر رہنے والے 93 فیصد چھوٹے کسانوں کے لیے بلا ضمانت اور ڈیجیٹل زرعی قرضے کی اسکیم "زرخیز ای" کا آغاز کر دیا ہے۔

 

 وزارت خزانہ کے مطابق یہ اسکیم 7 لاکھ 50 ہزار چھوٹے کاشتکاروں کو مالیاتی نظام میں شامل کرے گی اور آئندہ تین سال میں دیہی معیشت میں 300 ارب روپے کا بہاؤ لائے گی۔

 

اس پروگرام کے تحت قرضے زمین کی ملکیت کے بجائے کسان کی صلاحیت کی بنیاد پر دیے جائیں گے، اور سرخ فیتے کی جگہ ڈیجیٹل ایگرونومی، سیٹلائٹ ڈیٹا اور تصدیق شدہ شناختی نظام استعمال ہوگا۔

 

 مزارع کسانوں کے لیے 5 لاکھ روپے تک اور زمین رکھنے والے کسانوں کے لیے 10 لاکھ روپے تک قرضے فراہم کیے جائیں گے، جبکہ بیمہ اور معیاری زرعی مداخل کے ذریعے غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔