این سی سی آئی اے ملتان کے افسران کے خلاف کرپشن اور بلیک میلنگ کی تحقیقات تیز، چھاپوں کا سلسلہ جاری

news-banner

پاکستان - 19 دسمبر 2025

ذرائع کے مطابق ریاستی اداروں نے این سی سی آئی اے ملتان کے افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،

 

 جن پر بڑے پیمانے پر کرپشن اور شہریوں کو بلیک میل کر کے رقوم ہتھیانے کے الزامات ہیں۔ چند روز قبل ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت متعدد افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔

 

تحقیقات کے دوران متاثرین کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں اور وہ افراد جو افسران کے لیے غیر قانونی ڈیلنگ کرتے تھے، حراست میں لیے جا رہے ہیں۔

 

 ذرائع کے مطابق افسران کی نقل و حرکت مانیٹر کی جا رہی ہے اور بغیر اجازت ریجن سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔