بیرسٹر عقیل ملک: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف فیصلہ آئین و قانون کے عین مطابق ہے

news-banner

پاکستان - 20 دسمبر 2025

وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف سنایا گیا فیصلہ مکمل طور پر آئین اور قانون کے مطابق ہے۔

 

اپنے بیان میں بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح طور پر قانون کی خلاف ورزی کی اور بلغاری جیولری سیٹ کی جان بوجھ کر کم قیمت لگوائی گئی۔

 

 ان کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کا عمل قانونی تقاضوں کے خلاف تھا۔

 

دوسری جانب وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ سرکاری تحائف کو توشہ خانہ میں جمع کرانا لازم ہوتا ہے، تاہم ان تحائف کو انتہائی کم قیمت پر خرید کر ریاست کے ساتھ فراڈ کیا گیا۔

 

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی جبکہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 409 کے تحت مزید 7،7 سال قید کی سزا بھی دی گئی۔

 

یوں دونوں ملزمان کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید اور ایک کروڑ 64 لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

 

 یہ فیصلہ سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں ملزمان کی موجودگی میں سنایا۔