توشہ خانہ ٹو کیس: تحریری فیصلے میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مجرمانہ خیانت کا قصوروار قرار دے دیا گیا

news-banner

پاکستان - 20 دسمبر 2025

توشہ خانہ ٹو کیس کا تحریری فیصلہ منظرِ عام پر آ گیا ہے، جس میں عدالت نے واضح کیا ہے کہ استغاثہ دونوں ملزمان کے خلاف اپنے الزامات ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔ فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی مجرمانہ خیانت کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

 

عدالتی فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو دفعہ 409 کے تحت 10 سال قید جبکہ انسدادِ رشوت ستانی ایکٹ کے تحت مزید 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

 

 اسی طرح بشریٰ بی بی کو بھی مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

 

عدالت نے دونوں پر فی کس ایک کروڑ 64 لاکھ 25 ہزار 650 روپے جرمانہ عائد کیا ہے، جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہو گی۔

 

 فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کی عمر اور صنف کو مدنظر رکھتے ہوئے کم سے کم سزا دی گئی اور حراست میں گزارا گیا عرصہ سزا میں شامل کیا گیا ہے۔