دنیا - 26 دسمبر 2025
توشہ خانہ ٹو کی سزا 190 ملین پاؤنڈ کیس کی مدت مکمل ہونے کے بعد شروع ہوگی، عطا تارڑ
پاکستان - 20 دسمبر 2025
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں سنائی گئی سزا، 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سزا مکمل ہونے کے بعد نافذ ہوگی۔
اپنے بیان میں عطا تارڑ نے واضح کیا کہ پہلے 14 سالہ سزا مکمل کی جائے گی، جس کے بعد 17 سال قید کی سزا کا آغاز ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان نے فراڈ کے ذریعے تحائف کی قیمت جان بوجھ کر کم لگوائی اور سرکاری خزانے کو کم رقم ادا کی۔
وفاقی وزیر کے مطابق ریاست کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا کر قیمتی تحائف ذاتی استعمال میں رکھے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے تحائف روک کر مالی فائدہ حاصل کیا، جس سے ریاست کو تقریباً 3 کروڑ اور 7 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بالترتیب 10 اور 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، جبکہ یہ فیصلہ انصاف اور قانون کے مطابق ہے۔
دیکھیں

