امریکی قانون سازوں کا مطالبہ: بھارت کو خصوصی تشویش کا حامل ملک قرار دیا جائے

news-banner

دنیا - 20 دسمبر 2025

امریکی کانگریس کے ارکان گلین گرو تھمین، وکی ہرزلر اور آصف محمود نے سینٹر مارکوروبیو سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کو “خاص تشویش کا حامل ملک” قرار دیا جائے۔

 

امریکی رہنماؤں نے کہا کہ بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال بگڑ رہی ہے اور مذہب تبدیلی کے قوانین کو ناجائز گرفتاریوں اور قانونی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

 

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم لڑکوں اور ہندو لڑکیوں کی شادی کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے، جبکہ مدھیا پردیش میں جبراً مذہب تبدیلی پر سزائے موت کی تجویز دی جا رہی ہے۔

 

امریکی ارکان کانگریس نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ مذہب تبدیلی کے اس قانون کو ختم کیا جائے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات قائم رہ سکیں۔