دنیا - 26 دسمبر 2025
نورافتحی نے ’جیلر 2‘ میں ڈانس نمبر کے تجربے کو یادگار قرار دے دیا
انٹرٹینمنٹ - 20 دسمبر 2025
بھارتی اداکارہ اور ڈانسر نورا فتحی نے سپر اسٹار رجنی کانت کی آنے والی فلم جیلر 2 میں اپنے خصوصی ڈانس نمبر کے تجربے کو یادگار اور شاندار قرار دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نورا نے فلم کے لیے اپنا آئٹم نمبر چنئی میں مکمل کر لیا ہے۔
ایک سوشل میڈیا ویڈیو میں انہیں شوٹنگ کے آخری دن سیٹ سے باہر آتے دیکھا گیا، جس میں انہوں نے اس پروجیکٹ کو ’واقعی ایپک‘ کہا۔
نورا نے بتایا کہ آخری دن کی شوٹنگ شاندار رہی، اگرچہ صبح چار بجے کی مسلسل کالز نے انہیں تھکا دیا۔
یہ نورا کی رجنی کانت کے ساتھ پہلی فلمی شراکت ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلی فلم جیلر (2023) میں تمنا بھاٹیہ کے گانے ’کاوالا‘ نے شائقین کو بہت پسند آیا تھا، جس کے بعد سیکوئل میں خصوصی ڈانس نمبرز کی توقعات مزید بڑھ گئی ہیں۔
نورافتحی جلد ہی تمل فلم انڈسٹری میں مرکزی اداکارہ کے طور پر ڈیبیو کریں گی، اور راگھوا لارنس کی ہارر کامیڈی فلم کانچنا 4 میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔
جیلر 2 اگست 2026 میں ریلیز ہونے کا امکان ہے، جس میں رجنی کانت، موہن لال، شیوراج کمار، وجے سیتھوپتی، ودیا بالن اور متھن چکرورتی جیسے نام شامل ہوں گے۔
دیکھیں

