دنیا - 26 دسمبر 2025
’3 ایڈیٹس‘ کا سیکوئل: راجکمار ہیرانی متعارف کرائیں گے ’چوتھا ایڈیٹ‘
انٹرٹینمنٹ - 20 دسمبر 2025
بالی ووڈ کی مقبول فلم 3 ایڈیٹس کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی اس فلم کے سیکوئل پر کام کر رہے ہیں، جس کا عارضی نام 4 ایڈیٹس رکھا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، 2009 کی بلاک بسٹر فلم کے بعد کہانی کو آگے بڑھانے کے لیے تیاریاں جاری ہیں، اور اس بار ایک نیا مرکزی کردار بھی متعارف کرایا جائے گا جسے فلم میں ’چوتھا ایڈیٹ‘ کہا جا رہا ہے۔
پروڈکشن ٹیم نے نہ صرف پرانی کہانی کو آگے بڑھانے بلکہ اس سیکوئل کو مزید دلچسپ اور مضبوط بنانے کا ارادہ رکھا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سیکوئل پہلی فلم کی کہانی کے اختتام سے آگے جائے گا اور نئے عناصر شامل کیے جائیں گے تاکہ چوتھے مرکزی کردار کی شمولیت کا جواز واضح ہو۔
شائقین کو خوشخبری یہ بھی ہے کہ اصل تینوں اداکار عامر خان، آر مادھون، اور شرمن جوشی دوبارہ اپنے کرداروں میں نظر آ سکتے ہیں، جبکہ چوتھے ایڈیٹ کے حوالے سے ابھی راز برقرار ہے۔
3 ایڈیٹس نہ صرف باکس آفس پر کامیاب رہی بلکہ ایک کلٹ کلاسک بن چکی ہے۔
دیکھیں

