نوجوانوں میں نِکوٹین پاؤچ کا استعمال 10 گُنا بڑھ گیا، تحقیق میں انکشاف

news-banner

تازہ ترین - 20 دسمبر 2025

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ نوجوانوں میں نِکوٹین پاؤچ (Nicotine Pouches) کے استعمال کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

 

یونیورسٹی کالج لندن کے محققین کے مطابق، جین زی میں ہر 25 افراد میں سے ایک نِکوٹین پاؤچ استعمال کرتا ہے۔

 

 16 سے 24 برس کے نوجوانوں میں 2022 میں یہ شرح 0.7 فیصد تھی۔

 

تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ مجموعی طور پر تقریباً پانچ لاکھ لوگ یہ پاؤچز استعمال کرتے ہیں، جو 2020 کے مقابلے میں 10 گُنا زیادہ ہے۔

 

یہ پاؤچ ہونٹ اور مسوڑھے کے درمیان رکھا جاتا ہے اور 20 سے 60 منٹ کے دوران نشہ آور نِکوٹین خون میں جذب ہو جاتی ہے۔

 

 ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹکیاں سگریٹ اور تمباکو کے نقصانات سے محفوظ سمجھی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے نوجوان ان کی طرف مائل ہو رہے ہیں، تاہم اب ان پر پابندی کی سفارش کی جا رہی ہے۔