دنیا - 26 دسمبر 2025
گھریلو اجزا سے اسکن کیئر: ہر جلد کے لیے محفوظ نہیں، ماہرین کی وارننگ
تازہ ترین - 20 دسمبر 2025
قدرتی اجزا جیسے تازہ پھل، ہلدی، دہی اور دیگر چیزیں صدیوں سے گھریلو فیشل اور اسکن کیئر میں استعمال ہو رہی ہیں، لیکن ہر شخص کی جلد مختلف ہوتی ہے، اس لیے یہ ضروری ہے کہ ہر فرد اپنی جلد کی نوعیت کو مدنظر رکھے۔
ماہرین امراضِ جلد کے مطابق چند عام کچن اجزا نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں:
- لیموں اور ترش پھل: جلد کو نکھارتے ہیں لیکن تیزابیت سن برن اور جلن کا سبب بن سکتی ہے۔
- ہلدی: رنگت نکھارنے میں مددگار مگر الرجی یا پیلے دھبے چھوڑ سکتی ہے۔
- دہی: ہلکی ایکسفولی ایشن کے لیے مفید مگر حساس جلد والے جلن یا دانوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔
- کافی اور چینی کے اسکرب: تازگی دیتے ہیں مگر حساس جلد پر باریک زخم پیدا کر سکتے ہیں۔
نسبتاً محفوظ آپشنز میں شامل ہیں: ایلوویرا جیل، اُبٹن، اور انڈے کا ماسک۔
صحت مند جلد کے لیے روزمرہ عادات بھی اہم ہیں جیسے: زیادہ پانی پینا، نرم کلینزر استعمال کرنا، اور دھوپ سے حفاظت کرنا۔
ماہرِ جلد سے مشورہ کرنا ضروری ہے تاکہ ہر فرد کے لیے محفوظ اور مؤثر اسکن کیئر پلان بنایا جا سکے۔
دیکھیں

