پنجاب میں بارش اور برفباری کے امکانات، شہری دھند اور اسموگ سے محتاط رہیں

news-banner

تازہ ترین - 20 دسمبر 2025

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل ہو گیا ہے، تاہم یہ سسٹم کمزور ہے جس کے باعث آج زیادہ تر علاقے دھند اور بادلوں کی لپیٹ میں رہیں گے۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ کل صوبے کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش کے امکانات موجود ہیں، جس سے خشک موسم کے باعث پھیلنے والی بیماریوں جیسے نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار میں کمی کی توقع ہے۔

 

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری بھی متوقع ہے۔

 

 راولپنڈی، مری، گلیات اور پوٹھوہار ریجن کے علاوہ لاہور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، حافظ آباد، گجرانوالہ، منڈی بہاالدین، گجرات، سیالکوٹ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ہلکی بارش کی پیش گوئی ہے۔

 

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں کو ہدایت کی کہ دھند اور اسموگ سے بچاؤ کے لیے ماسک استعمال کریں اور غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں۔ 

 

مری میں سیاحوں کے لیے سہولت مراکز قائم کیے گئے ہیں اور ہنگامی صورتحال میں 1129 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔