دنیا - 26 دسمبر 2025
بنگلا دیشی طالبعلم رہنما عثمان ہادی کی نماز جنازہ، ملک میں سوگ اور احتجاج جاری
دنیا - 20 دسمبر 2025
بنگلا دیشی طالبعلم رہنما عثمان ہادی کی نماز جنازہ بنگلادیشی پارلیمنٹ کے ساؤتھ پلازا میں ادا کی گئی، جس میں عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، پارلیمنٹ ہاؤس اور آس پاس کے علاقوں میں ڈرون پر بھی مکمل پابندی لگائی گئی تھی۔
چیف ایڈوائزر محمد یونس نے عثمان ہادی کے قتل پر ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا، اس دوران قومی پرچم سرنگوں رہے اور سرکاری تقریبات محدود رہیں۔
عثمان ہادی کے قتل کے خلاف ملک میں مظاہرے بھی جاری رہے، مظاہرین نے شیخ مجیب الرحمان کے گھر سمیت دیگر عمارتیں جلا دیں اور شاہ باغ و ہادی سکوائر میں شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ’’گجرات کا قصائی‘‘ قرار دیا اور قتل میں ’’را‘‘ کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا، جبکہ حکام نے بھارت سے ملزمان کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔
عثمان ہادی حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف سرگرم تحریک کے رہنما تھے۔
دیکھیں

