دنیا - 26 دسمبر 2025
پنجاب میں شدید دھند: موٹرویز اور قومی شاہراہیں کئی مقامات پر بند، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت
تازہ ترین - 20 دسمبر 2025
پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے متعدد موٹرویز اور قومی شاہراہیں مختلف مقامات پر بند کر دی گئی ہیں۔
موٹروے ایم-2 ٹھوکر نیاز بیگ سے للہ انٹرچینج، ایم-3 فیض پور سے سمندری، ایم-4 شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں، ایم-5 شیر شاہ سے ظاہر پیر، اور ایم-11 لاہور سے سمبڑیال تک بند رہیں گی۔
اس کے علاوہ موٹروے ایم-5 ظاہر پیر سے روہڑی تک بڑی گاڑیوں کے لیے بھی بند کی گئی ہے۔
شدید دھند کی وجہ سے قومی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ موٹروے پولیس نے شہریوں کو دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دیکھیں

