توشہ خانہ ٹو کیس: رانا ثنا اللہ اور طلال چوہدری کا پی ٹی آئی دور کی کرپشن پر ردعمل

news-banner

پاکستان - 20 دسمبر 2025

وزیرِاعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کا فیصلہ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں ہونے والی کرپشن کا واضح ثبوت ہے۔

 

 رانا ثنا اللہ نے بیان میں مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی ٹیم نے اپنے دور میں ملک کے وسائل کو بے دریغ لوٹا۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا آئین و قانون کے مطابق دی گئی، جبکہ ان کے دور میں انہیں سیاسی انتقام اور جھوٹے مقدمات کا سامنا کرنا پڑا۔

 

دوسری جانب وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو ایک شفاف اور واضح کیس تھا، جس میں سزا ناگزیر تھی۔ 

 

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ون میں نہ ڈنر سیٹ چھوڑا نہ فون سیٹ، بلکہ اربوں روپے کی مالیت کا نایاب ہار کم قیمت میں اپنے پاس رکھا، جو کہ حکومتی امانت میں خیانت کے مترادف ہے۔