ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، شبھمن گل ڈراپ

news-banner

کھیل - 20 دسمبر 2025

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ 

 

ٹیم کی قیادت سوریا کمار یادو کریں گے۔ اسکواڈ میں ابھیشیک شرما، سنجو سیمسن، تلک، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، اکشر پٹیل، رنکو سنگھ، جسپریت بمراہ، ہرشیت رانا، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو، ورن چکرورتی، واشنگٹن سندرا اور اشن کشن شامل ہیں۔

 

اس کے ساتھ ہی سلیکشن کمیٹی نے ایک حیران کن فیصلہ کرتے ہوئے شبھمن گل کو اسکواڈ سے خارج کر دیا ہے۔

 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا انعقاد 7 فروری سے 8 مارچ تک ہوگا، اور یہ پہلی بار 20 ٹیموں کے ساتھ کھیلا جائے گا۔ ٹیمیں چار گروپس میں تقسیم کی گئی ہیں:

 

  • گروپ اے: پاکستان، امریکا، نمیبیا، نیدرلینڈز، بھارت
  •  
  • گروپ بی: آسٹریلیا، سری لنکا، زمبابوے، آئرلینڈ، عمان
  •  
  • گروپ سی: انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، اٹلی، نیپال
  •  
  • گروپ ڈی: جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، افغانستان، کینیڈا، متحدہ عرب امارات