ایپسٹین فائلز جاری: مائیکل جیکسن اور دیگر مشہور شخصیات کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں

news-banner

دنیا - 20 دسمبر 2025

امریکہ کی ٹرمپ انتظامیہ نے بدنام زمانہ قیدی اور جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق کچھ دستاویزات جاری کر دی ہیں، جن میں 68 نئی تصاویر بھی شامل ہیں، جن میں معروف گلوکار مائیکل جیکسن کی تصویر بھی شامل ہے۔

 

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق آنے والے ہفتوں میں مزید لاکھوں صفحات جاری کیے جائیں گے، جن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ، سابق صدر بل کلنٹن، مشہور کاروباری شخصیات اور دیگر سیاست دانوں کے نام سامنے آئیں گے۔

 

 نئی تصاویر میں ایک کتاب ’لولیتا‘ کے اقتباسات ایک خاتون کے جسم پر سیاہ روشنی میں لکھے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔

 

دستاویزات میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن، اینڈریو ماؤنٹ بیٹن-ونڈسر، اور میوزیشین مک جیگر سمیت دیگر معروف شخصیات کی تصاویر شامل ہیں۔ 

 

کچھ تصاویر میں بل کلنٹن کو ایپسٹین کی ساتھی کے ساتھ تالاب میں دیکھا جا سکتا ہے۔

 

نئی دستاویزات میں 1200 سے زائد افراد کے نام حذف کر دیے گئے ہیں۔

 

 ڈیموکریٹس نے اس اقدام کو ٹرمپ انتظامیہ کی انتقامی کارروائی قرار دیا، جبکہ سینیٹر چک شومر نے محکمہ انصاف پر قانونی حکم کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔ 

 

سابق صدر کلنٹن کے ترجمان نے کہا کہ ایپسٹین کی گرفتاری کے بعد سابق صدر کا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

 

مزید برآں، مراکش، اٹلی، چیک ریپبلک، جنوبی افریقہ، یوکرین اور لتھوانیا کی خواتین کے شناختی کارڈز بھی جاری کیے گئے ہیں۔

 

 بی بی سی کے مطابق ان تصاویر یا ناموں کا آنا کسی پر الزام ثابت نہیں کرتا۔

 

خیال رہے کہ جیفری ایپسٹن نے 2019 میں جیل میں خودکشی کر لی تھی۔