دنیا - 26 دسمبر 2025
امریکا کا شکریہ: پاکستان سمیت دیگر ممالک پر غور کر رہے ہیں کہ غزہ میں فوجی دستے بھیجے جائیں
دنیا - 20 دسمبر 2025
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک نے غزہ میں فوجی دستے بھیجنے کے حوالے سے کچھ سوالات کیے ہیں اور اس کے بعد یہ پیشکش کی ہے کہ وہ غزہ میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنے فوجی دستے بھیجنے پر غور کر سکتے ہیں، جس پر امریکا پاکستان کا مشکور ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے پوچھا کہ کیا پاکستان نے امریکا کو اس بات سے آگاہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں امن کے قیام کے لیے فوجی بھیجے گا؟ اس کے جواب میں مارکو روبیو نے کہا کہ وہ پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ اس نے امن منصوبے کا حصہ بننے یا اس پر غور کرنے کی پیشکش کی۔
مارکو روبیو نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک نے ابھی کچھ سوالات کے جوابات طلب کیے ہیں، اور اس کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ کون سا ملک غزہ میں استحکام فورس کا حصہ بنے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت سے ممالک ایسے ہیں جو اس تنازع میں شریک ہر فریق کے لیے قابل قبول ہوں اور غزہ میں امن قائم کرنے میں تعاون کرنا چاہتے ہیں۔
دیکھیں

