دنیا - 26 دسمبر 2025
ایم کیو ایم میں غداری اور ضمیر فروشی کی کوئی گنجائش نہیں، صفوں کی تطہیر کا آغاز ہو چکا ہے: ڈاکٹر خالد مقبول
پاکستان - 21 دسمبر 2025
وفاقی وزیرِ تعلیم اور چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے واضح کیا ہے کہ پارٹی میں غداری، ضمیر فروشی اور مفاد پرستی کرنے والوں کے لیے اب کوئی جگہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کسی فرد کی ذاتی جاگیر نہیں بلکہ مخلص کارکنان کی قربانیوں سے پروان چڑھنے والی ایک امانت ہے۔
بہادر آباد میں ٹاؤن اور یوسی سطح کے ذمّہ داران کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنظیمی فیصلے اب کسی ایک شخص کے تابع نہیں ہوں گے بلکہ کارکنان کی رائے اور اجتماعی مشاورت سے کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اجتماعی قیادت ہی تحریک کی اصل قوت ہے۔
ڈاکٹر خالد مقبول نے ٹکٹوں کی سرِعام خرید و فروخت کو تحریک کے نظریے پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تنظیم کو ایسی سرگرمیوں کا مکمل علم ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ایم کیو ایم کو کسی نام نہاد ایکسپرٹ کی نہیں بلکہ ایسے نظریاتی افراد کی ضرورت ہے جو تحریک کو فکری طور پر مضبوط بنا سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم میں شمولیت ذاتی مفادات اور آرام کی قربانی کا تقاضا کرتی ہے، جو کارکن قوم کی خاطر یہ قربانی خوش دلی سے دیتا ہے وہی حقیقی حق پرست ہے۔
انہوں نے کارکنان کو افواہوں اور پروپیگنڈے سے دور رہنے اور تحریک کی نظریاتی مضبوطی پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔
دیکھیں

