دنیا - 26 دسمبر 2025
افغان ڈیٹا لیک اسکینڈل: برطانوی حکومت کا وزارتِ دفاع کے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن
دنیا - 21 دسمبر 2025
افغان ڈیٹا لیک اسکینڈل کے معاملے پر برطانوی حکومت نے وزارتِ دفاع کے متعلقہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک برطانوی قانونی فرم نے تقریباً 1200 متاثرہ افراد کی جانب سے حکومت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہر متاثرہ فرد کو ڈھائی لاکھ پاؤنڈ تک معاوضہ ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ تمام متاثرین افغان جنگ کے دوران برطانوی افواج کے شانہ بشانہ خدمات انجام دے چکے ہیں اور ڈیٹا لیک ہونے کے باعث انہیں سنگین سیکیورٹی خطرات کا سامنا کرنا پڑا۔
برطانوی حکام کے مطابق متاثرین کی خدمات کے اعتراف اور ان کی جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر معاوضہ فراہم کیا جائے گا، جبکہ ذمہ دار افسران کے خلاف احتسابی کارروائی بھی جاری ہے۔
دیکھیں

