دنیا - 26 دسمبر 2025
لبنان اسرائیل معاہدہ: حزب اللہ کی غیر مسلحی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل
دنیا - 21 دسمبر 2025
لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا عمل اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم نے بتایا کہ دریائے لتانی کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں حزب اللہ کے ہتھیار جمع کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی سرحد کے ساتھ ریاستی رٹ قائم کرنے کے لیے لبنانی فوج کو جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
نواف سلام کے مطابق ابتدائی مرحلے میں جنوبی لبنان سے اسلحہ اکٹھا کرنے کا عمل آئندہ چند دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔
دیکھیں

