بنوں ٹاؤن شپ میں فائرنگ، دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق

news-banner

پاکستان - 21 دسمبر 2025

بنوں کے علاقے ٹاؤن شپ میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ 

 

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔

 

واقعے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا۔

 

 ابتدائی معلومات کے مطابق یہ واقعہ گھریلو تنازعے کے باعث پیش آیا، تاہم پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کے تعین کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔