دنیا - 26 دسمبر 2025
برائیڈل کاؤچر ویک کے بعد جنت مرزا نے ریمپ واک کی مشکلات پر وضاحت دی
انٹرٹینمنٹ - 21 دسمبر 2025
سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا نے برائیڈل کاؤچر ویک میں اپنی ریمپ واک پر ہونے والی شدید تنقید کے بعد خاموشی توڑ دی ہے۔
اپنی وضاحتی ویڈیو میں جنت مرزا نے بتایا کہ ریمپ واک ان کے لیے توقع سے کہیں زیادہ مشکل ثابت ہوئی، خاص طور پر ان کے بھاری لباس کی وجہ سے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک ذاتی وجہ بھی تھی جس کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھیں، تاہم اس بارے میں تفصیل نہیں بتائی۔
جنت مرزا کے مطابق شو کے دوران کئی چیزیں ریہرسل کے مطابق نہیں ہوئیں، اور لائٹنگ اور انتظامات بھی وہ نہیں تھے جیسا کہ انہیں بتایا گیا تھا، جس سے وہ کنفیوز ہو گئیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر یہ تجربہ ان کے لیے نیا اور سیکھنے والا رہا۔
سوشل میڈیا پر یہ وضاحتی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، جہاں صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے؛ کچھ نے ان کی حوصلہ افزائی کی، جبکہ بعض اب بھی ریمپ واک کے معیار پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔
دیکھیں

