ناسا نے کائنات کا حیرت انگیز تھری ڈائمنشنل نقشہ جاری کر دیا

news-banner

تازہ ترین - 21 دسمبر 2025

امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے کائنات کا ایک حیرت انگیز نقشہ جاری کیا ہے جسے سائنس دان طویل عرصے سے موجود کائناتی معموں کو سمجھنے کے لیے استعمال کر سکیں گے۔

 

یہ نقشہ ناسا کے SPHEREx اسپیس ٹیلی اسکوپ کی مدد سے بنایا گیا ہے، جو آسمان کا مکمل تھری-ڈائمنشنل منظر دکھاتا ہے۔

 

 اس میں سرخ رنگ کی جلی ہوئی خلائی دھول، برقی نیلی ہائیڈروجن گیس، اور سفید، نیلے و ہرے ستارے شامل ہیں۔

 

ٹیلی اسکوپ کی انفرا ریڈ روشنی دیکھنے کی صلاحیت سے انسانی آنکھ کے لیے نظر نہ آنے والے درجنوں رنگ اور تفصیلات عکس بند کی گئی ہیں، جس سے کائنات کے نئے اسرار دریافت کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔