حکومت نے سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی کی منظوری دے دی

news-banner

کاروبار - 21 دسمبر 2025

حکومت نے ملک بھر میں سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

 

نئی پالیسی کو "نیپرا سولر صارفین قوانین 2025" کا نام دیا گیا ہے اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وزارت توانائی نے اسے منظوری دے دی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق نئی پالیسی کے تحت فوری نیٹ میٹرنگ کے بجائے نیٹ بلنگ نظام متعارف کروایا جائے گا۔ 

 

سولر صارفین کے معاہدے کی مدت 7 سال سے کم کر کے 5 سال کر دی گئی ہے، اور صارفین کو اضافی سرچارج کے بجائے فی یونٹ تبادلہ کی رقم ملے گی، جو تقریباً 11 روپے فی یونٹ ہوگی۔

 

پہلے سولر صارفین 25 روپے 98 پیسے فی یونٹ کے حساب سے فائدہ اٹھاتے تھے، جبکہ اب 25 کلوواٹ سے کم لوڈ والے صارفین کے لیے نیپرا سے لائسنس لینا لازم ہوگا۔

 

 وزارت توانائی کے ترجمان نے کہا کہ نئی پالیسی کے نفاذ سے صارفین پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا اور نیٹ بلنگ کا نظام جلد لاگو کیا جائے گا۔