اسحاق ڈار کے ایران اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے رابطے، علاقائی امن اور تعاون پر اتفاق

news-banner

دنیا - 22 دسمبر 2025

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک رابطے کیے، جن میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام، تجارت کے فروغ اور عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

 

 دونوں رہنماؤں نے خطے کی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

اسی طرح اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطے میں پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو کی گئی۔ بات چیت کے دوران فلسطین کی صورتحال سمیت مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بدلتے ہوئے حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

فریقین نے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے اور مشترکہ مفادات کے فروغ کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔