دنیا - 26 دسمبر 2025
انتخابات سے قبل امن و امان ہر صورت یقینی بنایا جائے، بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کی ہدایت
دنیا - 22 دسمبر 2025
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے زور دیا ہے کہ آنے والے قومی انتخابات سے پہلے ملک میں معمول کا امن و امان برقرار رکھنا ناگزیر ہے۔
وی نیوز کے مطابق اتوار کے روز دارالحکومت ڈھاکہ میں ریاستی مہمان خانہ جمنا میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت چیف ایڈوائزر محمد یونس نے کی۔
اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں مشیرِ داخلہ ایم ڈی جہانگیر عالم چودھری، قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر خلیل الرحمان اور مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سینئر افسران شریک ہوئے۔
اہم نکات میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان کی وطن واپسی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات، کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کے دوران عوام کے تحفظ کے اقدامات شامل تھے۔
اجلاس میں جولائی تحریک کے کارکن اور انقلاب منچا کے ترجمان شریف عثمان ہادی کے قتل کیس میں پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔ حکام نے اب تک کی گرفتاریوں اور ملوث عناصر کی نشاندہی سے متعلق بریفنگ دی۔
پولیس حکام کے مطابق ویڈیو فوٹیج کی مدد سے 2 قومی اخبارات اور 2 ثقافتی تنظیموں کے دفاتر پر حملوں میں ملوث 31 مشتبہ افراد کی شناخت کر لی گئی ہے، جبکہ مشترکہ کارروائیوں کے دوران کم از کم 6 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
گرفتار افراد میں محمد کاشم فاروقی، محمد سعید الرحمٰن، راکب حسین، محمد نعیم، محمد سہیل رانا اور محمد شفیق الاسلام شامل ہیں، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
حکام نے چٹاگانگ میں بھارتی اسسٹنٹ ہائی کمشنر کی رہائش گاہ کے قریب بدامنی کی کوشش میں ملوث 3 افراد کی شناخت کی بھی تصدیق کی۔
اجلاس کے اختتام پر ڈاکٹر محمد یونس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ شریف عثمان ہادی کے قتل سمیت تمام غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور انتخابات سے قبل امن و استحکام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
دیکھیں

