دنیا - 26 دسمبر 2025
لاہور میں شدید دھند کے دوران بوندا باندی، سردی کی شدت میں مزید اضافہ
تازہ ترین - 22 دسمبر 2025
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شدید دھند کی صورتحال کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس کے باعث موسم مزید سرد ہو گیا اور سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔
ایبٹ روڈ، گڑھی شاہو، مغلپورہ، شاد باغ، ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ، شاہ پور کانجراں اور چوہنگ سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے سرد موسم نے مزید شدت اختیار کر لی۔
بوندا باندی کے باعث شہر میں حدِ نگاہ میں کمی دیکھی گئی جبکہ سڑکیں پھسلن کا شکار ہو گئیں، جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
دیکھیں

