کھلاڑی سے مینٹور تک، بھارت کے خلاف فائنلز میں سرفراز احمد کی فتح گاتھا برقرار

news-banner

کھیل - 22 دسمبر 2025

سرفراز احمد نے بطور کھلاڑی ہی نہیں بلکہ اب بطور مینٹور اور منیجر بھی اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔

 

 بھارت کے خلاف اہم کرکٹ فائنلز میں ان کا شاندار ریکارڈ ایک بار پھر نمایاں ہو کر سامنے آیا ہے۔

 

سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے 2006 میں انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی، جبکہ 2017 میں چیمپئنز ٹرافی کے تاریخی فائنل میں بھی پاکستان نے انہی کی کپتانی میں بھارت کو ہرایا۔

 

اب بطور مینٹور اور منیجر، سرفراز احمد کی رہنمائی میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر ایک اور بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے، یوں بھارت کے خلاف فائنلز میں سرفراز احمد کا کامیابیوں بھرا سفر بدستور جاری ہے۔