دنیا - 26 دسمبر 2025
وفاقی محکموں میں ای آفس سسٹم کے نفاذ سے سالانہ 9.5 ارب روپے کی بچت، سمریوں کی پراسیسنگ 4 دن میں مکمل
کاروبار - 22 دسمبر 2025
اسلام آباد: وفاقی محکموں میں ای آفس سسٹم کے مکمل نفاذ کے بعد حکومت کو سالانہ تقریباً 9.5 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔
اس جدید نظام کے ذریعے سمریوں کی پراسیسنگ کا وقت 25 دن سے کم ہو کر صرف 4 دن رہ گیا، جس سے کام کے مجموعی وقت میں 84 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ویلتھ پاکستان کے دستاویزات کے مطابق، ای آفس سسٹم کی بدولت کاغذ، پرنٹنگ، کوریئر خدمات اور افرادی قوت پر آنے والے اخراجات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
اب تک 350 سے زائد وفاقی ادارے آن بورڈ ہیں، اور 39 میں سے 35 ڈویژنز میں نظام مکمل طور پر نافذ ہو چکا ہے۔
اپاسٹیل اٹیسٹیشن سسٹم، جو مکمل ڈیجیٹل اور ہیگ کنونشن کے مطابق تیار کیا گیا ہے، نے اب تک 2 لاکھ 55 ہزار 835 شہریوں کو سہولت فراہم کی ہے اور 6 لاکھ 33 ہزار 877 دستاویزات کی تصدیق کر چکا ہے۔
دیکھیں

