سردیوں میں بالوں کا گرنا معمولی نہیں: تیل سے مساج سے جڑیں مضبوط اور خشکی کم کریں

news-banner

تازہ ترین - 22 دسمبر 2025

سردیوں کا موسم جہاں خوشگوار ٹھنڈک اور سکون لے کر آتا ہے، وہیں بالوں کے گرنے کا مسئلہ بھی بڑھ سکتا ہے۔ 

 

مرد و خواتین دونوں میں سردیوں میں بالوں کی کمزوری اور ٹوٹ پھوٹ ایک عام شکایت بن جاتی ہے۔

 

ماہرین کے مطابق روزانہ 50 سے 100 بال گرنا معمول کی بات ہے کیونکہ پرانے بالوں کی جگہ نئے بال آتے ہیں، لیکن اس حد سے زیادہ گرنا جڑوں کی کمزوری یا اسکیلپ میں مسئلے کی نشاندہی کرتا ہے۔

 

سردیوں میں ہوا کی خشکی کا براہِ راست اثر اسکیلپ پر پڑتا ہے، جس سے بالوں کی جڑیں کمزور ہو جاتی ہیں، خشکی پیدا ہوتی ہے اور بال ٹوٹنے لگتے ہیں۔

 

ماہرین بالوں کی دیکھ بھال کے لیے تیل سے سر کا مساج کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ 

 

زیتون، بادام یا ناریل کے تیل کو ہلکا سا گرم کر کے ہفتے میں دو سے تین بار سر کی جلد میں مساج کرنے سے خون کی گردش بہتر ہوتی ہے، جڑوں کو غذائیت ملتی ہے اور بال مضبوط و صحت مند رہتے ہیں۔