دنیا - 26 دسمبر 2025
گھوٹکی: کچے کے علاقوں میں پولیس و رینجرز آپریشن، ڈاکوؤں کا صفایا، سہولت کار گرفتار
پاکستان - 22 دسمبر 2025
گھوٹکی: پولیس اور رینجرز نے کچے کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا صفایا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایس ایس پی انور کھیتران کے مطابق کارروائی کچہ رجوانی، کچہ عمرانی اور کچہ کراچی میں کی گئی، جہاں 14 مسافروں کے اغوا کے بعد فوراً آپریشن کرنا پڑا۔
آپریشن کے بعد کلیئر کیے گئے علاقوں کو راجن پور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ تباہ شدہ مورچوں سے اسلحہ اور بارود برآمد کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ مورچوں میں پڑے راکٹ پھٹنے کا بھی خطرہ تھا اور اتنا اسلحہ ملا ہے کہ شاید وانا، وزیرستان میں بھی نہ ملتا۔
مزید یہ کہ ڈاکوؤں کے سہولت کار، جن میں ایک ڈاکٹر اور ایک ڈسپنسر بھی شامل ہیں، گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل یہ ڈاکو مسافر بس سے افراد کو اغوا کر کے کچے کے علاقوں میں لے گئے تھے۔
دیکھیں

