ایران: اسرائیل کی ممکنہ جارحیت کا خدشہ، دفاع کی مکمل تیاری برقرار

news-banner

دنیا - 22 دسمبر 2025

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر ممکنہ حملے کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا جا سکتا۔

 

 روسی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے وضاحت کی کہ ایران جنگ کا خیرمقدم نہیں کرتا، لیکن اگر کوئی جارحیت کی گئی تو ایران بھرپور دفاع کے لیے تیار ہے۔

 

عراقچی نے کہا کہ جنگ سے بچاؤ کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہر ممکن تیاری کی جائے اور ماضی کی ناکام جارحیت کے تجربات دہرائے نہ جائیں۔

 

دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کو شبہ ہے کہ ایران بیلسٹک میزائل پروگرام تیار کر رہا ہے اور وہ امریکا کے ساتھ مشاورت کے بعد ممکنہ حملے کے اقدامات پر غور کر سکتا ہے۔

 

 اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو آئندہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں ایران پر حملے کے امکان پر بات کر سکتے ہیں۔