خواجہ سعد رفیق: عمران خان نے اپنا مقدمہ خود خراب کیا، آج ضمانت کا کوئی امکان نہیں

news-banner

پاکستان - 22 دسمبر 2025

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنا مقدمہ خود خراب کیا اور اس وقت ان کے حق میں کوئی ضمانت دینے کو تیار نہیں ہے۔

 

لاہور میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جھگڑے اور فساد ملک کو آگے نہیں لے جا سکتے، نواز شریف کو آگے آ کر ملکی حالات بہتر کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

 

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ملک کو آج نیشنل ڈائیلاگ اور سیاسی معاہدے کی ضرورت ہے، کیونکہ سیاسی اور معاشی استحکام کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

 

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 9 مئی کو سازش کے تحت جلاؤ گھیراؤ کیا گیا اور سیاسی عدم استحکام تب پیدا ہوتا ہے جب جماعتیں مکالمے سے انکار کرتی ہیں۔