دنیا - 26 دسمبر 2025
پی آئی اے کی نجکاری: اب 3 کمپنیاں بولی میں حصہ لیں گی، فوجی فرٹیلائزر براہِ راست شامل نہیں
کاروبار - 22 دسمبر 2025
نجکاری کمیشن کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری میں اب چار کی بجائے صرف تین کمپنیاں بولی میں حصہ لیں گی، جبکہ فوجی فرٹیلائزر براہِ راست شامل نہیں ہوگا بلکہ بعد میں کامیاب کنسورشیم کے ساتھ شامل ہو سکتا ہے۔
حکام کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری مکمل طور پر ہوگی اور خریدار نئے جہاز خریدنے پر سیلز ٹیکس ادا نہیں کرے گا۔
سابقہ 33 ارب روپے کے واجبات میں سے 26.6 ارب روپے ایف بی آر کو ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، جبکہ پاکستان ایوی ایشن کے 7 ارب روپے بھی خریدار ادا نہیں کرے گا۔
نجکاری میں حصہ لینے والے سرمایہ کاروں کو بولی میں شمولیت کے لیے 2 ارب روپے زر ضمانت جمع کرانی ہوگی، اور نجکاری کے فوراً بعد پی آئی اے میں 80 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔
اب نجکاری کی بولی میں عارف حبیب، ایئر بلیو اور لکی کنسورشیم شامل ہوں گے، جبکہ حکام نے یقین دلایا ہے کہ پورا عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے گا۔
دیکھیں

