حیدرآباد: کھلے سیوریج ہول میں گرنے سے تین سالہ بچی علیزہ جاں بحق، شہریوں کا فوری ایکشن کا مطالبہ

news-banner

پاکستان - 22 دسمبر 2025

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 11 مہر علی کالونی میں کھلے سیوریج ہول میں گرنے سے تین سالہ بچی علیزہ جاں بحق ہو گئی۔

 

 واقعے کے فوری بعد مقامی افراد نے بچی کو نالے سے نکال کر بھٹائی اسپتال منتقل کیا، لیکن راستے میں وہ دم توڑ گئی۔

 

ورثا نے اسپتال سے لاش لے لی، جبکہ علاقے میں غم اور خوف کی فضا قائم ہو گئی ہے۔

 

 شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کھلے سیوریج ہولز کو فوری طور پر بند کیا جائے تاکہ مزید قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

 

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی کے شاہ فیصل علاقے میں تین سالہ بچہ ابراہیم کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوا تھا، اور والد کو مدد کے لیے کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔