2025: واشنگٹن ٹائمز کے مطابق پاک-امریکا تعلقات میں انقلاب، پاکستان کو ملیں فوقیت

news-banner

دنیا - 22 دسمبر 2025

معروف امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے 2025 کو پاک-امریکا تعلقات میں ایک انقلابی سال قرار دیا ہے۔

 

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پالیسی میں غیر متوقع تبدیلی دیکھنے کو ملی، اور واشنگٹن کا "انڈیا فرسٹ" دور ختم ہو کر پاکستان کو فوقیت حاصل ہوگئی۔

 

 اس پالیسی شفٹ کی بنیاد مئی کی مختصر لیکن شدید پاک-بھارت جھڑپ بنی۔

 

واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کے تعلقات کا خصوصی تجزیہ کیا اور بتایا کہ پاکستان ناپسندیدہ ریاست سے شراکت دار ملک میں بدل گیا ہے۔ 

 

امریکی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ تبدیلی انتہائی تیز رفتاری سے ہوئی اور پاکستان کی مثبت شبیہہ (Image Building) نایاب اور منفرد واقعہ ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق ابتدا میں بھارت کو کواڈ اور دیگر فورمز کے ذریعے بالادست بنانے کی منصوبہ بندی تھی، لیکن بھارت کے داخلی سیاسی مسائل، شخصی آزادیوں پر پابندیاں، غیر یکساں فوجی کارکردگی اور سفارتی سختی نے اسے مشکوک ریجنل اسٹیبلائزر بنا دیا۔

 

واشنگٹن ٹائمز کے مطابق پاک-امریکا تعلقات میں پہلا پگھلاؤ خفیہ کاؤنٹر ٹیررازم ایکسچینجز سے آیا، جس سے امریکی حکومت کو پاکستان کی جانب سے سبسٹینٹو تعاون کا واضح اشارہ ملا۔

 

 مارچ میں صدر ٹرمپ نے قومی خطاب میں پاکستان کی غیر متوقع تعریف کی، جس نے واشنگٹن میں پالیسی کا رخ بدل دیا۔

 

 اسلام آباد نے ہر محدود تعاون کو کریڈٹ میں تبدیل کیا، تعلقات بڑھتے گئے اور ٹرانزیکشنل سے اسٹریٹجک سطح پر منتقل ہوئے، جبکہ مئی کی پاک-بھارت جھڑپ نے اس تعلقات میں فیصلہ کن موڑ قائم کیا۔