زبان کی رکاوٹ ختم، گوگل ٹرانسلیٹ سے کسی بھی ہیڈ فون پر ریئل ٹائم ترجمہ ممکن

news-banner

تازہ ترین - 22 دسمبر 2025

اگر آپ کسی زبان سے ناواقف ہیں تو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، گوگل ٹرانسلیٹ نے ریئل ٹائم ترجمے کے ذریعے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا استعمال کو مزید آسان بنا دیا ہے۔

 

 یہ فیچر خاص طور پر اُن صارفین کے لیے مفید ہے جو گوگل ٹرانسلیٹ کا استعمال نہیں جانتے۔

 

گوگل ٹرانسلیٹ کسی بھی عام وائرڈ یا وائرلیس ہیڈ فون کے ساتھ ریئل ٹائم صوتی ترجمہ فراہم کرتا ہے۔ 

 

اس سہولت کے لیے صرف ایک اسمارٹ فون، گوگل ٹرانسلیٹ ایپ اور مستحکم انٹرنیٹ کنکشن درکار ہے، جو سفر، میٹنگز اور روزمرہ گفتگو میں بے حد کارآمد ثابت ہوتا ہے۔

 

دوسرے ملک کے سفر کے دوران یا بین الاقوامی ملاقاتوں میں زبان کی عدم واقفیت بڑی رکاوٹ بن سکتی ہے، تاہم گوگل نے اس مسئلے کا مؤثر حل پیش کر دیا ہے۔

 

 ایپ فون کے مائیکروفون کے ذریعے گفتگو سنتی ہے اور ترجمہ شدہ آواز براہِ راست صارف کے ہیڈ فون میں سنائی دیتی ہے، جس کے لیے کسی مہنگی ڈیوائس کی ضرورت نہیں۔

 

گوگل ٹرانسلیٹ میں یہ فیچر بیٹا موڈ میں 70 سے زائد زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے اور بولنے والے کی آواز کے انداز کو برقرار رکھتے ہوئے ترجمہ فراہم کرتا ہے۔

 

ایپل کے لائیو ٹرانسلیشن کے مقابلے میں گوگل ٹرانسلیٹ زیادہ لچکدار ہے کیونکہ یہ کسی مخصوص ایئر بڈ یا سسٹم تک محدود نہیں۔

 

 اس کے برعکس ایپل کا لائیو ترجمہ صرف مخصوص AirPods اور جدید iOS چلانے والے آئی فون کے ساتھ کام کرتا ہے، تاہم وہ دو طرفہ گفتگو اور ٹرانسکرپٹ جیسے اضافی فیچرز فراہم کرتا ہے۔