دنیا - 26 دسمبر 2025
انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت کو تاریخی شکست، وزیراعظم کا ہر کھلاڑی کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان
کھیل - 22 دسمبر 2025
وزیراعظم شہباز شریف نے انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر ایشین چیمپئن بننے والی پاکستانی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے ایک، ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو 191 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ایشیا کپ اپنے نام کیا۔
اس شاندار کامیابی کے اعتراف میں وزیراعظم ہاؤس میں قومی ٹیم اور ٹیم منیجمنٹ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور وزیر داخلہ محسن نقوی، انڈر 19 ٹیم کے تمام کھلاڑی، ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد اور مینجمنٹ اسٹاف نے شرکت کی۔
وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فائنل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے اوپنر سمیر منہاس کو خصوصی طور پر سراہا اور کہا کہ انڈر 19 ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روایتی حریف کو اتنے بڑے مارجن سے شکست دینا نوجوان کھلاڑیوں کی محنت، لگن اور نظم و ضبط کا واضح ثبوت ہے۔
وزیراعظم نے اس تاریخی کامیابی پر محسن نقوی، ٹیم منیجمنٹ، کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کو مبارک باد بھی پیش کی۔
دیکھیں

