دنیا - 26 دسمبر 2025
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے وزارتِ خارجہ کی قونصلر سروسز کا جائزہ لیا
پاکستان - 22 دسمبر 2025
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے وزارتِ خارجہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی قونصلر سروسز کے جائزے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں وزارت کے قونصلر امور کی ٹیم نے بریفنگ دیتے ہوئے تصدیق اور اپوسٹیل سروسز کی اہم خصوصیات اور ہموار طریقہ کار سے آگاہ کیا۔
سینیٹر اسحاق ڈار نے ٹیم کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے شفاف اور مؤثر تصدیقی عمل کو وزارت کے مشن کی بنیاد قرار دیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کو کم لاگت اور بروقت سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ اور وزارتِ خارجہ کے سینیئر حکام بھی شریک تھے۔
دیکھیں

