لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس پر عمل معطل کر دیا، فل بنچ تشکیل دینے کا حکم

news-banner

پاکستان - 22 دسمبر 2025

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس کے تحت کیے جانے والے قبضوں پر عمل روکتے ہوئے فل بنچ تشکیل دینے کا حکم دیا۔ 

 

سماعت کے دوران چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اس قانون پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ یہ ڈی سی کو بے حد اختیارات دیتا ہے، سول عدالتوں کو نظر انداز کرتا ہے اور عدلیہ کی سپرمیسی کو متاثر کرتا ہے۔

 

 

چیف جسٹس نے جعلی رجسٹریاں، دستاویزات کی تیاری اور ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی کے ممبران کی دھمکیوں کے ممکنہ استعمال پر بھی سوالات اٹھائے۔

 

 عدالت نے ہدایت دی کہ آرڈیننس کے تحت کیے گئے تمام قبضے واپس کیے جائیں اور اس قانون کی آئینی حیثیت اور اطلاق کی سماعت کے لیے فل بنچ تشکیل دی جائے۔