دنیا - 26 دسمبر 2025
مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ: ملک میں فوری نئے انتخابات کرائے جائیں
پاکستان - 22 دسمبر 2025
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک میں ازسر نو عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018 اور 2024 کے انتخابات شفاف نہیں تھے۔
انہوں نے مشترکہ نصاب تعلیم پر بات چیت کے امکانات کو تسلیم کیا لیکن مدارس کو ختم کرنا مغربی ایجنڈا قرار دیا اور ناقابل قبول قرار دیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ ہیں، مگر ہم سب بھائی بھائی ہیں اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہیں۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط دفاعی پوزیشن برقرار رکھنی چاہیے اور کسی بھی فورس کا حصہ نہیں بننا چاہیے جو فلسطینیوں کے خلاف استعمال ہو۔
انہوں نے 27ویں ترمیم میں کی گئی تبدیلیوں کو آئین اور اسلامی اصولوں کے خلاف قرار دیا اور افغان مہاجرین کے حوالے سے مؤثر پالیسی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
دیکھیں

