دنیا - 26 دسمبر 2025
سابق چائلڈ اسٹار ٹیلر چیس کی کیلیفورنیا میں بے گھر حالت، مداحوں میں تشویش
انٹرٹینمنٹ - 22 دسمبر 2025
سابق امریکی چائلڈ اداکار ٹیلر چیس، جو 2004 سے 2007 تک نکلوڈیئن کے مشہور شو میں مارٹن کوئرلی کا کردار ادا کرتے تھے، کیلیفورنیا کی سڑکوں پر بے گھر حالت میں نظر آئے۔ مداحوں کے لیے یہ دل دہلا دینے والا منظر تھا۔
36 سالہ چیس کی وائرل ویڈیو میں انہیں بوسیدہ کپڑوں میں سوتے ہوئے دکھایا گیا، اور انہوں نے خود تصدیق کی کہ وہ اس مشہور شو میں کام کر چکے ہیں۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ان کے لیے چندہ مہم بھی شروع ہوئی، جس سے 1200 ڈالرز سے زائد رقم جمع ہوئی، تاہم بعد ازاں ان کی والدہ نے مہم بند کروا دی اور بتایا کہ ٹیلر بائی پولر ڈس آرڈر میں مبتلا ہیں اور انہیں فوری مالی مدد کے بجائے طویل المدتی علاج، استحکام اور رہائش کی ضرورت ہے۔
ساتھی اداکار اور مداح ان کی بحالی اور بہتر زندگی کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دیکھیں

