وزیراعظم شہباز شریف کا وعدہ: صنعتوں کو علاقائی مسابقتی نرخوں پر بجلی فراہم کی جائے گی

news-banner

کاروبار - 22 دسمبر 2025

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی کے شعبے میں نجی شعبے کے ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا، جس میں معاشی ترقی کے لیے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور سفارشات پر غور کیا گیا۔

 

 وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ صنعتوں کو بجلی علاقائی مسابقتی نرخوں پر فراہم کی جائے۔

 

 اجلاس میں بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے، ٹریف اسٹرکچر اور وولٹیج کے مسائل کے حل کے لیے سفارشات بھی پیش کی گئیں۔

 

 وزیراعظم نے توانائی کمیٹی کی محنت کو سراہا اور کہا کہ دیگر شعبوں کے ورکنگ گروپس کی سفارشات مکمل ہونے کے بعد قومی معیشتی ترقی کا پروگرام تشکیل دیا جائے گا۔

 

 اجلاس میں وفاقی وزراء اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔