دنیا - 26 دسمبر 2025
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انڈر 19 ایشیا کپ فاتح ٹیم کو کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا
کھیل - 22 دسمبر 2025
چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے کھلاڑیوں، مینجمنٹ اور حکام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور نوجوان کھلاڑیوں کی محنت، ڈسپلن، ٹیم ورک اور جرات مندی کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی قوم کے لیے فخر کا باعث ہے اور پاکستان کے نوجوان ملک کے مستقبل کی بنیاد ہیں۔
کھلاڑیوں نے فیلڈ مارشل کی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی حمایت ٹیم کے لیے باعثِ خوشی ہے۔
دیکھیں

