صدر ٹرمپ نے امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت 30 امریکی سفیروں کو واپس بلایا

news-banner

دنیا - 22 دسمبر 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے “امریکا فرسٹ” ایجنڈے کے تحت 30 سفیروں کو واپس بُلالیا۔

 

 واشنگٹن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ چاہتے ہیں کہ امریکی سفارت خانے بھی ان کی پالیسیوں کی ترجمانی کریں۔

 

 امریکی محکمۂ خارجہ نے واپس بلائے جانے والے سفیروں کے نام ظاہر نہیں کیے۔

 

 امریکی حکام کے مطابق صدر کا حق ہے کہ وہ ایسے سفیر مقرر کریں جو امریکا فرسٹ پالیسی کو فروغ دیں۔